چاغی، مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پرحملہ، 3 اہلکار زخمی

432

بلوچستان کے ضلع چاغی میں مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چاغی کے علاقے پاک آر سی ڈی شاہراہ کے قریب لیویز چیک پوسٹ گزن پر ڈبل کیبن میں سوار دس سے زائد مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے حملہ کر دیا۔

اسسٹنٹ کشمنر دالبندین چاغی کے مطابق فائرنگ سے لیویز فورس کے تین  اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں حوالدار نعیم، کانسٹیبل مقصود اور کانسٹیبل عبدالمالک شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ ہے کہ لیویز فورس کی فوری جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا پیچھا کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور انہیں قانونی کٹہرے میں لائیں گے۔ واقعہ رات گئے پیش آیا ہے، علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سےمعلومات لینے میں مشکلات پیش آئیں ۔