بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ دو روز سے پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور شہر سے متصل علاقوں میں گذشتہ روز پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کیا جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔