پنجگور: رخشان ندی میں پاکستانی فورسز پر حملہ

401

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم افراد نے رخشان ندی پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم سمت سے راکٹ حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ رات اس سے قبل پنجگور میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

پنجگور شہر اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں انہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزای پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم گذشتہ رات ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔