عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن پرلت کمیٹی داد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک مہینے سے زیادہ پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا اور یہ ثابت کردیا کہ یہ محنت کش غریب پرور افراد پشتون افغان وطن کے اتفاق واتحاد کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائیگا ریاست اور حکمران اشرافیہ کی جانب سے آپ دوستوں پر مقدمات نے آپ کو تاریخ میں آمر کردیا آپ اکیلے نہیں آپ کی پشت پر فکر باچاخان کے وارث ڈٹ کر کھڑے ہیں 26نومبر کو شہدا وطن خان جیلانی خان اچکزئی، اسد خان اچکزئی اور ارباب غلام ایڈوکیٹ کی یاد میں منعقد جلسہ عام میں آپ دوستوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں نگران حکمران ٹولہ عارضی کرسی کو محظوظ بنانے کیلئے پشتون دشمن اقدامات پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم لفاظی بات نہیں کرتے بلکہ عملا آپ کے سنگ کھڑے ہیں ہم نے آپ لوگوں کی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی سر پیش کئے جیلانی خان اچکزئی، اسدخان اچکزئی اسی راہ میں قربان ہوئے آج بھی ہزاروں کا یہ اجتماع گواہ رہیگا کہ عوامی نیشنل پارٹی جب تک آپ کے مطالبات ان بے کسوں یتیموں کے سامنے مانے نہیں جاتے ہمیں ہر مشکل موڑ پر ساتھ پاگے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیورنڈ لائن سے متصل آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا جس میں ہزاروں افراد شریک رہے پرلت سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر جمال الدین رشتیا نے بھی خطاب کیا ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے دھرنا کمیٹی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں تاجر لغڑی اتحاد کے ذمہ داران کو چمن میں پرامن احتجاج پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوستوں نے جس اتفاق اوراتحاد کو برقرار رکھا حکمران حواس باختہ ہو کر رہ گئے اشرافیہ پاسپورٹ کے اجرا کو بھول بیٹھیں گے یہ ہر پانچ چھ سال آپ کے نبض کو دیکھنے اور پرکھنے کیلئے ایسے حالات پیدا کرتے ہیں لیکن آپ کی اتفاق اور اتحاد ان حواس باختہ حکمران اشرافیہ کی نیندیں خراب اور انہیں بے چین رکھنے کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ افغان قوم کی وجہ سے یہاں کے حکمران اشرافیہ مغرب اور دیگر براعظموں میں جزیروں اور ہٹس کے مالک بنیں آج جب دنیا نے ان پر اس بے تحاشا دولت کے دروازے بند کئے ریال ڈالر اور پونڈ ناپید ہوگئے انہوں نے کہا کہ چار عشروں سے ہمارنسل کشی جاری ہے اب ہماری معاشی قتل کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے وقت آنے پر ہر ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان کے متوالے ہیں ہم آپ کیلئے پاسپورٹ نظام کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے انہوں نے پرلت میں موجود محنت کشوں کو26نومبر ماڈل ہائی سکول گراونڈ چمن میں شہدا وطن کی یاد میں منعقد جلسہ عام کی دعوت دیتے ہوئے اپیل کی کہ آپ دوست جلسہ عام شرکت کرکے وطن دوستی قوم دوستی کا ثبوت دیں