پسنی: روڈ حادثے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی

188
File Photo

پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک، خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیرونک سے پسنی آنے والی زمباد گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے چکلی کراس کے مقام پر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 8 افرد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں عبدالصمد ولد حسن سکنہ پسنی اور محمد شاہد ولد عبدالحمید سکنہ لیاری کراچی جبکہ زخمیوں میں رستم ولد امبر کلانچی سکنہ پسنی موسیٰ ولد اسلم سکنہ پسنی ،وقار ولد نبی بخش سکنہ پسنی، نثار ولد مسکان سکنہ ہیرونک تربت ،وشدل ولد سید محمد ڈرائیور، شائستہ زوجہ نثار سکنہ ہیرونک تربت، کاشف ولد جاوید سکنہ پسنی،ایاز ولد اعجاز سکنہ پسنی شامل ہیں ۔

لاشوں اور زخمیوں پاک عمانی ہسپتال پسنی منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد عبدالصمد کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ محمد شاہد ولد عبدالحمید سکنہ لیاری کراچی کی لاش پاک عمانی ہسپتال میں ورثا کی شناخت کے لئے رکھی ہوئی ہے۔