پسنی: بلیو ویل مچھلی مردہ پائی گئی

337

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے مقامی ماہیگروں نے تصدیق کی ہے کہ شمال بندا ساحل سے ایک بلیو ویل مچھلی مردہ حالات میں ملی ہے۔

مقامی ماہیگروں کے مطابق ان مچھلیوں کی ہلاکت کی ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ ممنوعہ جالوں میں پھنس کر زخمی ہونے کی وجہ سے مرجاتی ہیں۔

یا ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ بڑے جہازوں سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوکر ہلاک ہو جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سمندری حدود میں گجہ نیٹ وائرنیٹ اور ممنوعہ جالوں کے ذریعے ٹرالنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے سمندری حیاتات کی نسل کشی بے دریغ طورپر جاری ہے جس کے نتیجے میں مہلک اور ممنوعہ جالوں سے لیس ٹرالرز اور لانچ گوادر، پسنی اورماڑہ اور گڈانی کے سمندری حدود میں آکر مچھلی شکار کرکے لے جاتے ہیں۔