پسنی: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

299

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سلیم رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو آج پسنی بازار سے پاکستانی فورسز نے دکان پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

دریں اثنا رواں سال اگست کو کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا سلیمان بنگلزئی گزشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے 13 اگست کی رات کو سلیمان بنگلزئی اور ان کے بھائی محمد شفیع لاپتہ کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لاپتہ کئے تھے۔ بعد ازاں شفیع محمد کو سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا، جبک سلیمان بنگلزئی اب بازیاب ہوکر اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔