پاکستان نیوی نے مقامی ماہیگروں کو سمندر میں موبائل فون کے استعمال سے منع کیا ہے۔ حق دو تحریک

285

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں اورماڑہ کے سمندری حدود میں پاکستان نیوی کے پٹرولنگ بوٹ کو ٹرالر والوں سے نذرانے لیتے ہوئے مقامی ماہیگیروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیی جس کے بعد بجائے پاکستان نیوی کے اہلکاروں کی جانب سے ٹرالرز مافیا کی سرپرستی اور سہولتکاری کے واضح شواہد کے بعد حکام بالا ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر ان کو سزا دیتے اس کے برعکس الٹا مقامی ماہیگیروں کی اورماڑہ کے سمندری حدود میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

ترجمان نے کہاکہ مقامی ماہیگروں کو نیوی اہلکاروں کی جانب سے سمندر میں موبائل فون کے استعمال سے منع کیا جارہا ہے، بلوچستان کے سمندر میں ٹرالروں کو اپنے ساتھ اسلحہ رکھنے کی مکمل آزادی ہے اور مقامی ماہیگروں کو اپنے ساتھ موبائل لیجانے کی بھی اب اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی ماہیگر نیوی اہلکاروں کے عتاب کا شکار ہیں آئے روز ماہیگروں کو روکھ کر گالیاں دینا اور تشدد کرنا اورماڑہ کے نیوی اہلکاروں نے اپنا معمول بنا رکھا ہے
وفاقی اور صوبائی حکومتیں چپ کا روزہ توڑ کر اپنے اداروں کی جانب سے بلا وجہ لوگوں کو تنگ کرنے کے عمل کا نوٹس لیں۔