وادی تیرہ: پاکستان فوج پر حملہ، اعلی آفیسر سمیت دو اہلکار ہلاک

504

پاکستانی کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے میں ایک حملے میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی فورسز کو قبائلی علاقے وادی تیرہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے ہلاک اہلکار کی شناخت ایس ایس جی کمانڈو نیک قدیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں دیگر سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔