زند اکیڈمی نوشکی کے زیر اہتمام پریس کلب نوشکی کے تعاون سے بلوچی زبان کے نامور شاعر مبارک قاضی کی یاد میں ادبی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
جس کی صدارت بلوچی زبان کے ادیب اور صحافی یار جان بادینی نے کی جبکہ مہمان خاص اردو زبان کے نامور ادیب رمضان بلوچ تھے۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یارخان بادینی نے کہا کہ مبارک قاضی ایک نامور شاعر تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کیا۔ مر حوم نے اپنی شاعری کے ذریعے بلو چستان کے ثقافت اور رسم و رواج کو روشن کیا۔
تعزتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے رمضان بلوچ نے کہا کہ مبارک قاضی بلوچی زبان کے ایک نامور شاعر ہو نے کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے بلوچی زبان کو اپنی شاعری کے ذریعے فروغ دیا۔
زند اکیڈمی کے زیر اہتمام مبارک قاضی کوخراج عقیدت پیش کی گیا، آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔