نصیر آباد میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

369

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کی ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے منجھو شوری میں گذشتہ شب پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گشت کررہے تھے، دھماکے کے بتیجے میں کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔