میرے بھائی میاں خان کو رسالدار میجر شیر محمد کے بھائی میر حاجی نے قتل کیا۔مراد بخش

286

گذشتہ سال پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے لیویز سپاہی میاں خان ولد پوژو کے بھائی مراد بخش مری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال پراسرار طور پر میرے بھائی کی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی جو ابتدائی طور پر کچھ لوگوں نے اس کی موت کو کرنٹ لگنے کی وجہ ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن ہمیں اس وقت بھی شک تھا کہ میرے بھائی کو کرنٹ نہیں لگا بلکہ انہیں جان بوجھ کر قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کی کوشش کی تو سابق ایس ایچ او اور لیویز رسالدار میجر شیر محمد نے ہمیں لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے نہیں دیا بلکہ کئی گھنٹوں تک میرے مقتول بھائی کی لاش کو اپنے تحویل میں رکھا۔ جب ہم سٹی پولیس تھانہ رپورٹ کرنے گئے تو میجر رسالدار میجر اور سابق ایس ایچ او کوہلو حق نواز حسنی نے ہمیں کیس کرنے نہیں دیا بلکہ علاقے کے چند معتبرین نے مجھ سے رابطہ کیا کہ آپ کا مسلہ بلوچی طریقے سے حل کریں گے۔ اور ان لوگوں نے میرے کہنے کے بجائے لیویز فورس کے رسالدار میجر شیر محمد کی منشاء کے مطابق ایف آئی آر درج کی۔

انہوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رسالدار میجر شیر محمد پر یہ الزام بھی عائد کر دیا کہ اس نے زور زبر دستی میرے بھائی کے پنشن کے کاغذات حاصل کیے اور اب واپس بھی نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چند معتبرین مجھے مسلہ حل کرنے کا کہہ رہے تھے وہ بات مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اگر میرے بھائی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا تو پھر وہ کس چیز کی حل کی بات کر رہے تھے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ و قبائلی عمائدین سے گزارش کی ہے کہ میرے بھائی کو انصاف دلایا جائے اور مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں میرے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔