میانوالی: پاکستانی ائیر بیس پر حملہ، جھڑپیں جاری

1165

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں پاکستان فضائیہ کے ایئر بیس پر حملہ ہوا ہے۔

حملہ صبح تین بجے شروع ہوا ہے آخری اطلاعات تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان ملا قاسم نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں حملے میں ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے حملہ آوروں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر آج علی الصبح دہشت گردی کے حملے کی کوشش کی گئی تاہم فوج کے بر وقت اور موثر جواب کی بدولت اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو اڈے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین دہشت گردوں کو بروقت اور موثر کارروائی کے باعث حملے کے دوران، پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔