مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد

239

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں آماچ کے پہاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

جس کی شناخت عابد سکنہ مستونگ کلی غلام پڑنز کے نام سے ہوئی۔ ہسپتال حکام کے مطابق مقتول کی ہلاکت سر میں کولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی آماچ پہاڑی سے مختلف اوقات میں لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔

تاہم قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔