کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ آج 5219 ویں روز جاری رہا۔
اس موقع پر قلات سے سیاسی سماجی کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ بلوچ قومی جدوجہد کی پاداش میں ہزاروں سیاسی کارکن آج پابند سلاسل اور جبری گمشدگی کے شکار ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ نام نہاد سی ٹی ڈی کے مقابلے ہوں یا ریاستی ڈیتھ اسکواڈ وہ سیاسی کارکنوں کی آواز پابندی کے لئے وخشت ناک طریقے سے لوگوں کو مار رہے ہیں ۔
ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ قوم متحد ہوکر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے لواحقین کا آواز بنیں اور قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں ۔