قلات میں ڈرون حملہ، فوجی آپریشن جاری

1617
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑوں سلسلے میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔

قلات کے علاقے ناگو میں فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا ہے جہاں ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔

ایک علاقہ مکین نے ٹی بی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کم از کم دو زور دار دھماکے سنیں گئے جو ممکنہ طور ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کی تھی۔

اس نے مزید بتایا کہ دھماکوں کے بعد علاقے میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ اس دوران جاسوس طیارے بھی فضاء میں دیکھے گئے ہیں۔

تاحال کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔