قلات: معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ

275

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

مسلح افراد نے گاڑیوں کو منگچر بدرنگ کے مقام پر نشانہ بنایا ہے۔ واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردونواح میں اس سے قبل بھی بلوچستان سے وسائل لیجانے والی گاڑیوں پر مسلح آزادی پسند تنظیمیں حملے کرتے رہے ہیں ، تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔