عالمی انسانی حقوق کے روز مشترکہ آگاہی مہم چلانے کا اعلان

216

10 دسمبر 2023 کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جبری گمشدگیوں کے خلاف کام کرنے والی سول سوسائٹی اور تنظیموں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف مشترکہ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق اور جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیمیں، ہیومن رائٹس ڈیفنس، بلوچ وائس فار جسٹس، پشتون تحفظ موومنٹ اور سندھ سجاگی فورم نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس پر ایک مہم کا اعلان کیا ہے اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں، سیاسی و سماجی جماعتوں، سول سوسائٹی، صحافیوں اور سوشل میڈیا کے کارکنوں سے جبری گمشدگیوں کے خلاف مہم میں شامل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔