شہداء کی قربانیاں بلوچستان کی آزادی کے لیے رہنماء ہیں ۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

431

بلوچ آزادی پسند رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں شہداء بلوچستان کو خراج عقیدے پیش کرتے ہوئے کہا میں تمام شہداء کو تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلوچستان کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع میں اپنے جان و مال قربان کیئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں بلوچستان کی آزادی کے لیے ہماری رہنمائی کر رہی ہیں۔ ان کی قربانیاں انمول ہیں، انہوں نے جس عظیم مقصد کے لیے اپنی زندگیاں نچھاور کیں بلوچ قوم کو اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی یہی یوم شہداء بلوچستان کا سب سے اہم اور بنیادی پیغام ہے۔