سبی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، تین افراد زخمی

267

بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے سبی جانے والی ٹرین کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہرنائی کے علاقے گنداکین سورین پل کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے سبی جانے والی ٹرین پر بم حملہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے تین اسٹاف ممبران زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ مذکورہ ریلوے گزشتہ 17 سالوں سے بند تھی اور حال ہی میں اس کو بحال کیا گیا۔