دشت میں یوفون ٹاورکے مشینری کونذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

263

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں جمعرات کی صبح سنگی دوراہی پْل کے قریب سامراجی منصوبہ یوفون موبائل کمپنی کے مشینری و دیگر سازو سامان کو نذر آتش کردیاہے۔

انھوں نے کہاہے کہ قابض پاکستانی فورسز چین کے ساتھ مل کر پہاڑی علاقوں میں اپنی نیٹ ورک کاجال بچھا رہے ہیں تاکہ وہ سرمچاروں کی نقل و حرکت کو ٹریک کر سکیں۔ ایسے تمام منصوبے جو قابض کی قبضہ کو تقویت دینے کے لیے ہیں، سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

انہوں مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز و سامراجی منصوبوں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.