سی ٹی ڈی جعلی مقابلہ: چوتھے لاش کی شناخت ہوگئی

356

سی ٹی ڈی جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے چوتھے لاش کی شناخت ہوگئی۔

چوتھے لاش کی شناخت پنجگور کے رہائشی پہلے سے لاپتہ ودود ولد مبارک کے نام سے ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا لاش کو پنجگور منتقل کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچاکر یہ دعویٰ کیا کہ مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر رات کے وقت ایک مقابلے میں مارا گیا ہے۔

اس سے قبل مارے جانے والوں کی شناخت بالاچ، سیف بلوچ اور شکور بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ ولد مولابخش کی میت کے ساتھ لواحقین کا شھید فدا چوک، تربت پر دھرنا جاری ہے۔