خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان لاپتہ

256

بلوچستان کے ضلع خاران میں کل رات وڈھ ایریا میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دو نوجوان عبدالقدیر ولد محمد عارف یلانزئی اور صلاح الدین ولد محمد خان یلانزئی کو جبری طور پر لاپتہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں کل رات 2:00 بجے وڈھ ایریا، سید مومن شاہ مسجد کے قریب پاکستانی فوج نے چھاپہ مار کر دو کمسن بچوں کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق عبدالقدیر ولد محمد عارف یلانزئی اور صلاح لدین والد محمد خان یلانزئی 13 اور 14 سال کے دو م نوجوان ہیں جنکو ایف سی نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالقدیر ولد محمد عارف یلانزئی اور صلاح لدین والد محمد خان یلانزئی بنیادی طور پر گواش بُٹ کے رہائشی ہیں جو کہ خاران شہر میں اپنے گھر میں تھے کہ انکو پاکستانی فورس ایف نے چھاپے کے دوران لاپتہ کیا۔