حب: بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

265

حب میں خاتون خانہ نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا ۔

لاش گھر کے صحن میں دفنادی اور قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کےلئے پولیس تھانہ میں شوہر کے لاپتہ ہونے کی درخواست دے دی ۔

حب سٹی پولیس نے تحقیقات کے بعد معمہ حل کردیا اور مقتول مختیار کے قتل کی مرکزی کردار حسنہ بی بی کو گرفتار کرکے مقتول کی لاش گھر کے صحن سے برآمد کرلی ۔

پولیس کے مطابق مقتول مختیار سندھ قمبر شہداد کوٹ میں حسنہ بی بی سے دوسری شادی کے بعد حب جام کالونی منتقل ہوئے تھے ۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھی آشنا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔