تربت: کمانچر بلوچ کے فوٹو گرافی کی دو روزہ نمائش کا آغاز

299

نمائش میں بک اسٹال، ہینڈ کرافٹ اور آن لائن بلوچی بازار کے اسٹال بھی لگے ہیں۔

کیچ کلچر میوزیم کمپلیکس میں اتوار کو دو روزہ فوٹو، ہینڈ کرافٹ کی نمائش سمیت بک اسٹال کا آغاز کردیا گیا ہے جو کل پیر کی شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

دو روزہ نمائش میں بلوچستان کے معروف نوجوان فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کے کیمرے سے لیے گئے تصاویر کی نمائش کی جارہی ہے، اس سے پہلے فریم آن بلوچستان کے نام سے کمانچر بلوچ کے تصاویر کی کراچی اور کوئٹہ میں بھی نمائش کی جاچکی ہے۔

اتوار کو نمائش کے پہلے دن مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کلچر کمپلیکس کا وزٹ کیا اور تصاویر کی خریداری کی، نمائش میں بک اسٹال بھی لگایا گیا ہے جبکہ آن لائن بلوچی بازار کی طرف سے اپنے سامانوں کی خریداری کے لیے الگ اسٹال قائم کیا گیا ہے۔

دو روزہ نمائش میں کیچ کلچر اینڈ میوزیم کمپلیکس کے ڈائریکٹر ایاز ہاشم بزنجو میزبانی کررہے ہیں۔