تربت: سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، 4 لاشیں ہسپتال منتقل

361

تربت پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت ہہنچاکر یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد مسلح تھے انہیں ہلاک کرنے کے بعد ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

چاروں لاشیں اس وقت ٹیچنگ ہسپتال تربت میں رکھی گئی ہیں جنہیں تاحال شناخت نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی جانب سے مختلف اوقات میں مقابلوں میں مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے تاہم بعد ازاں تحقیق سے مذکورہ مقابلے جعلی قرار پائے ہیں جن میں بلوچ جبری لاپتہ افراد کو مارا کیا گیا۔