تربت جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ کا نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

418

تربت میں پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 23 نومبر کو جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ مولابخش کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازے میں خواتین و بچوں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ بالاچ بلوچ قومی شہید ہیں، تدفین کے بعد بھی یہ تحریک اور احتجاج جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل بھی مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔