بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گذشتہ رات تربت میں جعلی مقابلے میں چار افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد میں سے ایک شخص مسمی بالاچ کی شناخت ہوئی ہے جو کہ CTD کی تحویل میں تھا اور اسے 2 دن پہلے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے اسکا ریمانڈ لیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں محرومیوں میں اضافہ ہوگا جس نے بھی کوئی جرم کیا ہے اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ بلوچستان بار کونسل اس طرح کے غیر قانونی عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومت بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کے غیر قانونی واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیقات ہونی چاہیے اور جو کوئی بھی اس طرح کے غیر قانونی و غیر آئینی عمل میں ملوث ہوں انکے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔
مزید کہا گیا کہ بلوچستان بار کونسل اس طرح کے غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہوئے کل بروز جمعرات 24 نومبر بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتیہے۔