بی ایل ایف نے گوادر حملے کی ویڈیو جاری کردی

4089

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے تین نومبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے کے مقام پر پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ویڈیو اپنے میڈیا چینل آشوب پر شائع کردی۔

12 منٹوں پر مشمل ویڈیو کی شروعات میں دکھایا گیا ہے کہ بی ایل ایف کے جنگجو پہاڑوں میں کہیں جمع ہیں اور اپنے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

حملے کی شروعات ایک آئی ای ڈی کے دھماکے سے ہوتا ہے جس کے بعد مختلف پوزیشنوں سے آزادی پسند جنجگو پاکستانی فوج پر بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ آور ہوتے ہیں۔

دو گاڑیوں میں سوار پاکستان فوج کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد بلوچ جنگجو ان کے ہتھیاروں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرتے ہوئے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے تحصیل پسنی میں بدوک کے مقام پر پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں دشمن فوج کی دونوں گاڑیاں مکمل تباہ اور گاڑیوں میں سوار 14 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔