بلوچ لاپتہ افراد کا مذاق اڑانے والے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی عدالت طلبی احسن اقدام ہے-اختر مینگل

251

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آج کا حکم بلوچستان کے لوگوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایمان مزاری کی پٹیشن کی بنیاد پر مجھے کمیشن کا سربراہ نامزد کرنے پر میں جسٹس اطہر من اللہ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کمیشن فروری میں آئی ایچ سی میں دائر کیا گیا تھا۔ مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آج IHC کے معزز جج نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو طلب کیا جنہوں نے لاپتہ شخص کیس کے سانحے کا مذاق اڑایا۔ آج عدالت میں دیے گئے ریمارکس ”کیا ہمیں یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے کر جانا چاہیے اور اپنے ملک کی بے عزتی کرنا چاہیے“؟ ”کیا یہ تمہارے بچے نہیں ہیں؟“۔ ججوں کے یہ ریمارکس اس ملک کے ہر شہری کے لیے قابل غور ہیں جو بلوچستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ہم عدلیہ سے التجا کرتے ہیں کہ وہ امید کی واحد جھلک کے طور پر اہم کردار ادا کرے۔