بلوچستان کے نامور شاعر اور جہدکار مرید بلوچ کی والدہ انتقال کرگئی۔
مرحومہ بلوچ جہدکاروں کے کمکار اور آزادی کی داعی تھی۔ آپ 1973 میں بلوچ جہدکاروں کو کمک پہنچانے میں پیش پیش رہی تھیں جبکہ اس دوران اپنے بچوں کی تربیت قومی جہد کے حوالے سے کرتی رہی۔
مرحومہ بلوچ جہد آزادی کے معتبر نام میر لونگ خان مینگل، اور نامور شاعر و سیاستدان میر گل خان نصیر مینگل کی بھتیجی تھی۔
مختلف مکاتب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔