بلوچستان: مخلتف واقعات میں 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

141
File Photo

تفصیلات کے مطابق تحصیل تمبو کے علاقے جھڈیر شاخ میں اراضیات پر تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جھڈیر شاخ کے علاقے میں اراضیات کے تنازعہ پر بگٹی اور بھنگر قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص میر جان بھنگر ہلاک اس کا بیٹا غلام حسین بھنگر، جعفر بگٹی اس کے دو بیٹے محمد حیات اور صحبت خان بگٹی، عید محمد، قاسم بھنگر، شاہ محمد بھنگر اور عبدالکریم بھنگر زخمی ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

وہاں کھیر تھر کینال سے لاش ملی ہے جوکہ بوسیدہ تھی ۔

تفصیلات کے مطابق امٹول پل کھیر تھر کینال سے ایک لاش ملی ہے جوکہ پرانی تھی جسے پولیس نے نکالا جن کی شناختی کارڈ جیب سے نکالی جن کے مطابق اس کا نام عمران علی ولد مشتاق ساکن مصطفی کالونی بائی پاس سکھر کا رہائشی ہے۔

لاش اس وقت سول ہسپتال اوستہ محمد میں رکھا ہے ورثا کی تلاش ہے لاش کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بوسیدہ ہے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔

دریں اثنا شاہرگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق شاہرگ سندھی محلہ میں حاجی امان اللہ تارن کے دفتر کے چوکیدار درا مری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، شاہرگ لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے لاش کو اپنے طویل میں لیکر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا ہے۔

چوکیدار کو قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی لیویز تحقیقات کررہی ہیں۔