بلوچستان: لاش برآمد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

141
File Photo

کوئٹہ سے گوادر جانے والی الرؤف کوچ کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ سے گوادر جانے والی الرؤف سروس کی کوچ نے ایم ایٹ شاہراہ پر ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک ٹکر مار کر دو افراد ہلاک کردیے جن میں ایک خاتون اور مرد شامل ہیں۔

ہلاک خاتون کی شناخت مھر نسا بنت دین محمد اور مرد کی شناخت فھد ولد محمد حسن سکنہ ڈگاری کھن سے ہوئی ہے۔

وہاں ہرنائی کے علاقے بابیان کلی بیلی میں ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے تین بچے شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں۔

زخمیوں میں محیب اللہ ولد حاجی امین، مطیع اللہ ولد اسلم جان اور عصمت اللہ ولد اسلم جان شامل ہیں ۔

دریں اثنا چاغی بازار کے قریب خالی مکان سے منشیات کے عادی شخص کی لاش برآمد ہوا۔

تفصیلا ت کے مطابق چاغی بازار کے قریب لیویز فورس کو ایک خالی مکان سے باری گل ولد محمد جان کی لاش ملی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق منشیات کا عادی یہ شخص ایک دن پہلے خالی مکان کے چھت سے گارڈر چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ گارڈر اس کے سر پر گرنے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔

چاغی لیویز فورس نے لاش کو تحویل میں لےکر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔