بلوچستان: حادثات و واقعات میں پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

260

بلوچستان کے تین مختلف علاقوں میں پیش آنے والے روڈ حادثے اور دیگر واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر کے مقام پر کراچی کوئٹہ شاہراہ پر کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر بردار بس اور کار گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں ابتک چار افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

جانبحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، لیویز کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر بولان سے اطلاعات ہیں کہ بارش کے کھڑے گہرے پانی میں ایک چرواہا محمد فضل ولد داد محمد سمالانی پاؤں پھسلنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

لاش 8 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور ورثاء کی مدد سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب چمن میں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق درہ کوژک پرانہ چمن کے قریب کراچی سے چمن آنے والی مسافر بس بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے گر کر الٹ گئی۔ جس کے باعث 12 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا۔