بالاچ بلوچ جعلی مقابلہ قتل ، عدالت نے سی ٹی ڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

364

سیشن جج تربت نے بالاچ مولا بخش قتل کیس میں پولیس کو سی ٹی ڈی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا۔

بالاچ مولا بخش کی میت کے ہمراہ آج ہفتے کی صبح ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے شھید فدا چوک سے سیشن کورٹ تک ریلی نکالی اور کورٹ کے سامنے دھرنا دیا۔

مظاہرین نے کورٹ سے سی ٹی ڈی کے خلاف بالاچ مولابخش قتل پر ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کررکھا تھا۔

دھرنا میں کوئٹہ سے ماما قدیر نے خصوصی شرکت کی اور بلوچ وومن فورم کے سربراہ ڈاکٹر شلی بلوچ کے ہمراہ ریلی کو لیڈ کیا۔

سیشن کورٹ کے سامنے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے علاوہ بی این پی کے قائم سربراہ ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک وفد نے شرکت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

زرائع کے مطابق ریلی سیشن کورٹ سے پولیس تھانہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ ایف آئی آر ملنے تک دھرنا دیں گے۔