برازیل اور ارجنٹینا کی فٹبال میچ، اسٹیڈیم میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا

289

برازیل تاریخ میں پہلی بار ہوم کوالیفائر ہار گیا اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔

برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان منگل کی رات ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز اسٹینڈز میں ہونے والی تشدد کی وجہ سے تقریباً آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔

میچ سے قبل برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کی آپس میں جھڑپ ہوگئی، برازیل گراؤنڈ میں تعینات پولیس نے ارجنٹائن کے حامی پر لاٹھی چارج کردی جس سے فینز بُری طرح زخمی ہوگئے۔

ویڈیو فوٹیج میں کچھ مداحوں کو آپس میں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے، تماشائیوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ان کی ٹیم میدان چھوڑ کر اپنے حامیوں کی مدد کے لیے اسٹینڈ میں جاپہنچے۔

ارجنٹائن کے لیونل میسی اور ٹیم نے پولیس سے ٹکر لینے کی بھی کوشش کی لیکن اسٹینڈ میں لگی رکاوٹیں بیچ میں آگئیں بعد ازاں کچھ دیر بعد ارجنٹائن کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔

کچھ دیر بعد میچ دوبارہ شروع ہوا اور میچ کا اختتام برازیل کی شکست سے ہوئی اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔