ضلع کیچ میں مارے جانے والے دو افراد کی شناخت پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی جنہیں پاکستانی فوج نے اگست کے مہینے میں حراست میں لیا تھا۔
لیویز تھانہ ہوشاب میں لائی گئی تین لاشوں میں دو کی شناخت عادل ولد عصاء اور نبی بخش ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے ادارے پانک کے مطابق مذکورہ افراد کو 22 اگست 2023 کو تربت شہر میں پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا۔ پانک کے مطابق انکی جبری گمشدگی کی تفصیلات ہمارے اگست کے رپورٹ میں موجود ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی پولیس لاپتہ افراد کو مار کر مقابلے کا نام دے چکے ہیں۔ جو بعدازاں جعلی ثابت ہوئے ہیں۔
بالگتر میں مارے جانے والوں میں دو کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ابتک ہوئی مزید ایک کی تفصیلات تاہم سامنے نہیں آسکے ہیں۔