بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آواران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور کم از کم دو کو زخمی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ 30 اکتوبر کی شام پانچ بجے تیرتج آواران میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر کیا گیا۔ دشمن کے حواس کو منتشر کرنے کے لیے سب سے پہلے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر شوٹر نے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اس حملے کے بعد چوکی میں افراتفری مچ گئی ۔ بعد میں سرمچاروں نے اپنے ہدف پر بھاری اور جدید ہتھیار استعمال کیے۔ مزید حملوں میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف کی نئی جنگی حکمت عملیوں نے دشمن کے صفوں میں خوف پھیلا دی ہے۔ دشمن کی طاقت کے باوجود بلوچ اپنی جنگ آزادی میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور کامیابی ہی بلوچ کا مقدر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے عہد کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج اور اس کے آلہ کاروں سمیت دشمن ریاست کے تمام مفادات پر شدت کے ساتھ حملے جاری رہیں گے۔