آواران: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

198

بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نور بخش ولد صاحب داد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات ایک بجے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کو مذکورہ شخص کو نیند سے جگا کر فائرنگ کرکے مار دیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔