کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث دھماکہ، دو افراد جھلس گئے

83

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دو افراد جھلس گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کاسی روڈ گلی نمبر 8 پرواقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں اس سے پہلے گیس لیکج کے باعث دھماکوں سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئے ہیں –