کوئٹہ، پنجگور: فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

315

جمعرات کے روز پنجگور کے علاقے عیسئی سندے سر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں نجیب اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مقتول نجیب اللہ رخشان فوٹوشاپ میں کام کرتا تھا، جنہیں قتل کردیا گیا۔ تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔

دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ہلاک شخص کی شناخت عنایت اللہ ولد نور محمد قوم کاکڑ سکنہ کلی شابو کے ناب سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا نوشکی کے علاقے جنگلات کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر تین تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے باعث آگ لگ گئی۔