کانگو وائرس سے عبدالغفار کی موت پر لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ ینگ ڈاکٹر ز

124

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل آئی سی یو میں پھیلنے والی کانگو وائرس کی وبا سے ایک اور ہیلتھ کیئر پروائڈرز عبد الغفار خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کی گزارش پر سیکریٹری صحت نے شہید عبد الغفار خان کو حکومتی سطح پر شہید قرار دینے اور لواحقین کو تمام مراعات سے نوازنے کی یقین دھانی کرائی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے وار جاری، مزید ایک اور ہیلتھ کیئر پروائڈرز کی جان کانگو وائرس سے چلی گئی ، یاد رہے کہ رواں ماہ 3 نومبر کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل آئی سی یو میں کانگو وائرس کی وبا پھوٹ پڑی تھی اور جس سے 5 نومبر کو ڈاکٹر شکراللہ خان کی شہادت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر کی گزارش پر سیکرٹری صحت نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ کہ عبد الغفار خان کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیا جائے گا، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں میں تمام سہولیات سے آراستہ آئی سی یو اور لیبارٹریز کو فوراً بنائیں جائیں۔