پنجگور اور سبی پاکستانی فورسز پر حملے

363
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور سبی میں پالستانی فورسز پر حملے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب پنجگور شہر میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

اس دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی تاہم ابتدائی طور پر نقصانات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

وہاں سبی کے علاقے لہڑی میں پاکستانی فورسز کے پانی لیجانے والی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا۔

بتایا جارہا ہے کہ فورسز علاقے میں بجلی کے ٹاور تعمیر کرنے والے کمپنی کے سیکورٹی پر معمور تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔