قلات آپریشن: پاکستانی فوج اور مسلح افراد میں جھڑپیں، جانی نقصانات کی اطلاع

1169

پاکستان فوج نے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے ناگاہو کے پہاڑی سلسلے میں ڈرون حملے کیساتھ آپریشن کا آغاز کیا۔

گذشتہ روز گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری رہی جبکہ اس دوران جاسوس طیاروں کو بھی فضا میں دیکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپیں ہوئی جہاں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 نومبر 2023 کو فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے علاقے ناگاؤ پہاڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔