فیسوں میں اضافے کا معاملہ: جامعہ بلوچستان کے طلباء نے امتحان دینے سے انکار کردیا

114

بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء نے فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے امتحانات سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں bridging سیمسٹرز کے طلبا نے جامعہ انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے فیسوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے-

طلباء نے فیصلے کے خلاف امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے-

جامعہ بلوچستان میں bridging سیمسٹرز کے طلبا کا کہنا ہے ان کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈبل فیس لیا جارہا ہے باقی یونیورسٹی سے رابطہ کیا وہاں ایسا کوئی قانون نہیں کہ طلباء سے دو دفہ فیس وصول کی گئی ہوں تو اس حوالے سے آج 28 نومبر 2023 ٫ طلباء کا جامعہ بلوچستان میں اپنے حق کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے اور امتحانات سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کررہے ہیں-

طلباء کا مزید کہنا تھا جامعہ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف جامعہ کے متعدد طلباء اور تنظیمیں احتجاج پر ہیں اگر جامعہ انتظامیہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتا تو طلباء بائیکاٹ برقرار رکھتے ہوئے شدید احتجاج پر مجبور ہونگے-