سبدان اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

337

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سبدان اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں پانچ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سبدان میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سلالہ بازار میں غلام نبی پمپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے چند روز قبل قائم کیئے گئے ایک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔