حب: دوگاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

116
File Photo

حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر تیز رفتار ویگو اور ویلیز جیپ میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، طلا بی بی، شمائلہ اور زخمیوں میں رحیم بخش، گل زادی اور سلمان شامل ہیں ۔

نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی متوفیاں گجر گوٹھ حب سے متصل علاقے کے رہائشی تھے ۔

دریں اثنا نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں ٹریفک حادثہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر نوشکی علاقے میں مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیدی گئی پولیس ٹریفک حادثے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔