بلوچ سروں کی قربانی دے کر جہد کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ماما قدیر

1652

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5235 دن ہوگئے ،محمد حسن مینگل ایڈوکیٹ، بی ایس او پجار کے سابقہ چیئرمین زبیربلوچ اورصدام بلوچ نے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ قومی وجود کی بقا ننگ ناموس اور سرزمین کی حفاظت کے لئے صدیوں سے جاری جدوجہد آج بھی جاری ہے، ہزاروں گمنام فرزند کی بلوچ ننگ کی حفاظت کے لئے سروں کی قربان ہوچکے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینک کر بلوچ کے دلوں میں جدجہد کے لئے بڑھکنے والی آگ کی شدت کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش ہورہی ہے مگر بلوچ کو ایسے مذموم اقدامات سے مرعوب کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن امر ہے کیونکہ بلوچ اپنے سروں کی قربانیاں دےکر جدجہد کو ایک ایسے مقام پر پہنچا چکے ہیں جہاں ذرا سی لغزش ہمیں عشروں پیچھے دکھیل سکتی ہے جبکہ بلوچ کسی بھی صورت قوت ایمانی میں فرق نہیں آئے گا۔