بلوچستان: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

224

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر جبرے لاپتہ کردیا ہے جبکہ تربت سے لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت قیصر ولد گزی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دو روز قبل پاکستانی فورسز نے چھتر گوٹ میھانی کے مقام پر گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب رواں سال بائیس نومبر کر تربت کے علاقے آبسر ڈکی بازار سے لاپتہ ہونے والا احمد ابراہیم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔