بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

301

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز مطابق زلزلہ کی شدت 3.2 اور گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 16 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ جمعے اور ہفتے کی رات گئے نیپال اور بھارت کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 500 کلو میٹر دور جاجرکوٹ ضلع میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ جس کے باعث 128 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔